اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 07 محرم الحرام کے جلوسوں کےلیے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ساتویں محرم کا پہلا جلوس تھانہ سبزی منڈی کے علاقے نماز مغرب مکان نمبر818 I-10/4 سے برآمد ہوگا ، جو رات 10:00 بجے امام بار گاہ موسٰی کاظم I-10 پراختتام پذیر ہوگا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ اس دوران CDA چوک اور ڈبل روڈ I-10/4 عام ٹریفک کے لیے بند ہو گا جبکہ شہری اس دوران I-10 سروس روڈ ، پرانا پیرودھائی روڈ CDA ناکہ سے IJP روڈ اور تھانہ آئی نائن روڈ استعمال کر سکتے ہیں ۔
ترجمان ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ شہری مزید معلومات کے لیے ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کرسکتے ہیں جبکہ آئی ٹی پی ایف ایم 92.4 ریڈیو بھی شہریوں کو ٹریفک کی صورت حال کے متعلق باخبر رکھے گا۔