متحدہ عرب امارات نے رہائشی ویزا رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو 5 اگست سے یو اے ای آنے کی اجازت دیدی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای حکومت کے مطابق جن افراد کی مکمل ویکسی نیشن کو 14 روز سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے یو اے ای رہائشی ویزا کا حامل پاکستانی شہری یو اے ای جاسکیں گے۔
یو اے ای حکومت نے بھارت پاکستان سمیت دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے الگ ٹرانزٹ قائم کردیا ہے، جبکہ ان ممالک کے مسافروں کیلئے ٹرانزٹ لاؤنج بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات آنے والوں کو 72 گھنٹے پہلے کی پی سی آر رپورٹ (کورونا رپورٹ)جمع کرانی ہو گی۔ مزید کہا گیا ہے کہ مسافروں کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی لے جانے کی ضرورت ہوگی تاہم اس سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی ضرورت نہیں ہے۔