متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے فیصلہ کیا ہے کہ جن شہریوں نے ویکسینیشن نہیں کروائی 10 جنوری کے بعد ان کے بین الاقوامی سفر پر پابندی ہوگئی۔
امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی ڈبلیو اے ایم کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزارت خارجہ اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سفر کی سہولت حاصل کرنے کے لیے ویکسینیٹڈ افراد کو بھی بوسٹر شاٹ کی ضرورت ہوگی۔
#NCEMA and @MoFAICUAE: Ban on Travel on UAE citizens unvaccinated with #Covid19 vaccine, starting Jan 10, 2022, with a requirement to obtain the booster dose for the fully vaccinated. With an exemption for medically exempted from taking the vaccine, humanitarian & treatment cases pic.twitter.com/zUw1FoSLBt
— NCEMA UAE (@NCEMAUAE) January 1, 2022
اس میں مزید کہا گیا کہ سفری پابندیوں کا اطلاق انسانی حوالوں سے کیسز اور ایسے افراد پر نہیں ہوگا جن کو طبی عملے نے ویکیسین سے استثنیٰ دی ہے۔
خیال رہے کہ امارات کی جانب سے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز ایک ہی دن میں ملک میں کورونا وائرس کے نئے 2 ہزار 500 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے ابتدا میں امارات میں پہلا اومی کرون کا کیس رپورٹ ہوا تھا جو کورونا وائرس کا نیا ویرئنٹ ہے اور دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کرسمس اور نیو ایئر کی تعطیلات کے دوران سیاحوں کی بڑی تعداد کی ملک میں آمد کے باعث کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔