ماسکو: مسافر بس ریلوے پل سے ٹکراگئی، 5 افراد ہلاک،21 زخمی

روس کے دارالحکومت ماسکو میں مسافر بس ہائی وے پر بنے ہوئے ریلوے پل کے پلر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔

ٹریفک حادثہ ماسکو کے ریازان ریجن میں آج صبح پیش آیا، حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 49 افراد سوار تھے۔

ادھر ماسکو پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کرمنل کیس درج کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں