لوگ ایس او پیز نظرانداز کر رہے ہیں، کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے: وزیر صحت

سندھ کے وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کاہ ہے کہ لوگ کورونا ایس او پیز کو نظرانداز کررہے ہیں اور کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں ںے یہ بات اپنی زیر صدارت منعقدہ کورونا ویکسی نیشن سے متعلقہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی صوبائی وزیر صحت نے ہدایت کی کہ سڑکوں پر اہلکاروں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن پر اب دوبارہ سختی کرنا ہو گی۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ تمام شہریوں سے ماسک پہننے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل کرانے کے لیے محکمہ داخلہ سندھ کو آن بورڈ لیا جائے۔

صوبائی وزیر صحت نے واضح طور پر ہدایات دیں کہ شاپنگ مالز اور شادی ہالز میں کورونا ویکسی نیشن کے بغیر لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد کریں۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے شاپنگ مالز اور شادی ہالز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں