لودھراں کے 5 خواجہ سراؤں نے ہنی بی فارمنگ (شہد کی مکھیوں کی فارمنگ) شروع کرکے دیگر ساتھیوں کے لیے نئے روزگار کے راستے کھول دیے۔
خواجہ سراؤں کو روزگار سے وابستہ کرنےکے لیے مقامی سماجی تنظیم نے ورلڈ وائڈ فنڈز فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کےتعاون سے خواجہ سراؤں کو ہنی بی فارمنگ کی ٹریننگ کا انتظام کیا ۔
پہلے گروپ میں کامیاب ٹریننگ کے بعد 5 خواجہ سراؤں کو شہر سے ملحقہ اربن فاریسٹ میں شہد بنانےکے یونٹس لگانےکے لیے مٹیریل مفت فراہم کیا گیا اور ان یونٹس کو لگوایا گیا۔
خواجہ سرا اب ان یونٹس کی دیکھ بھال کرتے ہیں جہاں مکھیوں نے شہد بنانےکا عمل بھی شروع کردیا ہے اور 2 مہینوں میں شہد بن کر تیار ہوجائےگا۔