لاہور کی فضا میں ائیر کوالٹی انڈیکس 313 کی خطرناک سطح پر پہنچ گیا

لاہور کی فضا میں ائیر کوالٹی انڈیکس 313 کی خطرناک سطح پر پہنچ چکا ہے جبکہ آئندہ آنے والے دنوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کی فضا کئی ہفتوں سے آلودگی کے باعث زہر بنی ہوئی ہے ، آج شہر لاہور کی فضا میں اوسط ائیر کوالٹی انڈیکس 300 کی حد عبور کرتا ہوا 313 کی سطح پر پہنچ گیا ، ماہرین کے مطابق ابر کرم کی آمد تک اس فضائی آلودگی میں کمی کے اثرات دکھائی نہں دیتے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق انارکلی بازار کی فضا آلودگی میں سرفہرست رہی اے کیو آئی 524 تھا ، پنجاب یونیورسٹی اور ملحقہ علاقوں میں آلودگی کا تناسبت 494 اے کیو آئی ، ٹاؤں شپ 474، ڈی ای چاے فیز 8 473 ، ظفر علی روڈ پر ائیر انڈیکس کوالٹی 446 تک جا پہنچا جو خطرناک صورتحال ہے ۔

ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنےکی پیشین گوئی کی ہے جبکہ بارش کی آمد تک فضائی آلودگی میں کمی کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں