لاہور: وحدت کالونی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک تاجر کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق وحدت کالونی میں نامعلوم ملزمان نے تاجر مظہر کو گھر میں گھس کر گولیاں ماریں جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے اسے میو اسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول مظہر اچھرہ میں ٹائلز کا کاروبار کرتا ہے اور چند دن پہلے ہی وحدت کالونی کے گھر میں شفٹ ہوا تھا۔
پولیس نے لاش سردخانے منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔