قوم کی ماؤں اور بیٹیوں کو بے عزت کرنےوالےکسی معافی کےلائق نہیں، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ قوم کی ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کو بے عزت کرنےوالےکسی معافی کے محتاج نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ لاہور گریٹر اقبال پارک میں خاتون کے ساتھ دست درازی کا واقعہ انتہائی افسوس و شرمناک ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ عورت کسی بھی معاشرے کو تشکیل و مضبوط کرنے میں اہم کردار ثابت ہوتی ہے، قوم کی ماؤں بہنوں بیٹیوں کو بےعزت کرنےوالےکسی معافی کے محتاج نہیں۔


پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچائے

اپنا تبصرہ بھیجیں