قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت میچ کے دوران ان کی اہلیہ اور بابراعظم کی والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر لکھا کہ کچھ سچ اب ہماری قوم کو پتہ ہونا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ سب کو مبارک ہوتینوں جیت پر، ہمارے گھر میں بڑا امتحان تھا۔
بابر اعظم کے والد کا کہنا تھا کہ جس دن بھارت سے میچ تھا اس دن بابر اعظم کی والدہ وینٹی لیڑ پر تھیں کیوں کہ ان کا آپریشن ہوا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم نے شدید پریشانی میں یہ تینوں میچز کھیلے۔
بابر اعظم کے والد کا کہنا تھا کہ میرا یو اے ای آنا نہیں بنتا تھا پر میں آیا کہ بابر کہیں کمزور نہ پڑ جائے ۔
بابر اعظم کے والد کا مزید کہنا تھا کہ کرم ہے پروردگار کا اب وہ ٹھیک ہیں، بات شیئر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ خدارا اپنے قومی ہیروز کو بلا وجہ تنقید کا نشانہ نہ بنایا کریں۔