لاہور: قومی کرکٹر محمد حفیظ ڈینگی بخار سے صحت یاب ہونے لگے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قومی آل راؤنڈر ڈینگی بخار سے صحت یاب ہونے لگے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ محمد حفیظ کے لاہور میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا راؤنڈ کھیلنے کے لیے پر امیدہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کے لاہور آنے کے بعد فٹنس کی بنیاد پر دستیابی کا جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ چند روز قبل ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا پہلا مرحلہ نہیں کھیل سکے۔