قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کو ہی برقرار رکھے جانے کا امکان

قومی ٹیم کے سابق اسپنر ثقلین مشتاق کو ہی دورہ بنگلا دیش کے لیے عبوری ہیڈ کوچ برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق وقت کی کمی کے باعث ثقلین مشتاق ہی بنگلا دیش ٹور پر ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ ٹیم کنسلٹنٹس کی مزید تعیناتی کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر سے بھی کوچز کو سپورٹ اسٹاف میں شامل کیا جا سکتا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے بعد مستقل کوچز کی تقرری کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کے مستعفی ہونے پر ثقلین مشتاق کو قومی ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا جبکہ میتھیو ہیڈن کو بیٹنگ کوچ اور ورنن فلینڈر کو بولنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں