فلپائن کے ساحل سے سمندری طوفان ٹکرا گیا، نو افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے.
بھارت میں شدید بارشیں تین افراد کی جان لے گئیں، چین کے شمالی علاقے بھی موسلا دھار بارشوں کے بعد زیر آب آچکے ہیں۔
فلپائن میں خطرناک سمندری طوفان کومپاسو ساحل سے ٹکرا گیا، طوفان کے باعث 1600 سے زائد دیہات خالی کرا لیے گئے، طوفان جنوبی بحیرہ چین کی جانب بڑھ رہا ہے۔
چین کے شمالی علاقوں میں بھی شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، بارہ لاکھ سے زائد افراد بارشوں سے متاثر ہیں اور ہزاروں افراد کومحفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
بھارتی ریاست کیرالا بھی طوفانی بارشوں کی زد پر ہے، 7 چھوٹے بڑے دریا بپھرنے سے کئی اظلاع زیر آب آچکے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کیرالا میں بارشوں کا سلسلہ 15 اکتوبر تک جاری رہے گا۔