فخر عالم کی طبیعت ناساز، دعا کے لئے درخواست

پاکستانی اداکار، گلوکار، میزبان فخر عالم کی طعبیت کافی ناساز ہے جس کے انہوں نے اپنے مداحوں سے دعا کرنے کی درخواست بھی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے اکاؤنٹ سے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں فخر عالم نے اپنی طبیعت خراب ہونے کے حوالے سے بتایا ہے۔

اپنے پیغام میں فخر عالم نے بتایا ہے کہ وہ کئی دنوں سے اپنی طعبیت میں خرابی محسوس کر رہے تھے جس کی وجہ سے انہیں اب اسپتال آنا پڑا ہے۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’کیا مجھے آپ کی دُعائیں مل سکتی ہیں؟ کیونکہ مجھے ان کی بہت ضرورت ہے۔‘

علاوہ ازیں فخر عالم نے اسپتال کی ایک تصویر بھی شیئر کرائی ہے جن میں ڈاکٹر کی جانب سے کیے جانے والے معائنے کو دیکھا جاسکتا ہے۔

فخرِ عالم کی درخواست پر اُن کے مداحوں کی بڑی تعداد اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں