پاکستان کی صف اول کی ادیبہ اور ناول نگارفاطمہ ثریا بجیا کو مداحوں سے بچھڑے6 برس بیت گئے، لیکن آج بھی وہ مداحوں کے دلوں میں راج کررہی ہیں۔
ناموررائٹر انور مقصود کی بہن فاطمہ ثریا 1930میں بھارت کے شہر حیدر آباد میں پیدا ہوئیں اور تقسیمِ ہند کے بعد پاکستان منتقل ہوگئیں۔
بجیا ادبی دنیا کا وہ دمکتا ستارہ تھیں جن کی لازوال خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔انیہوں نے ریڈیو اور ٹیلی ویڑن کیلئے لاتعداد ڈرامے تحریرکئے اور ساتھ ہی اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔
ان کے مشہور ڈراموں میں عروسہ، شمع، آبگینے، افشاں اور سسی پنوں سمیت اَن گنت ڈرامے قابلِ ذکر ہیں۔
حکومتِ پاکستان کی جانب سے فاطمہ کوان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں1997 میں تمغہ حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا جبکہ 2012میں فاطمہ کوہلالِ امتیاز بھی دیا گیا۔
صرف یہی نہیں بلکہ فاطمہ نے جاپان سمیت کئی بین الاقوامی اعزازات بھی حاصل کیے۔