فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انگلش کاؤنٹی ٹیم مڈل سکس سے معاہدہ سائن کرلیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اگلے سال کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران ایکشن میں ہوں گے۔
لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کی ہوم ٹیم مڈل سکس کے اعلامیے کے مطابق 21سالہ شاہین شاہ آفریدی اگلے سال سیزن کے آغاز میں ہی ٹیم کو جوائن کرلیں گے اور جولائی کے وسط تک ٹیم کو دستیاب رہیں گے ۔
🚨 | BREAKING NEWS
The Club are thrilled to announce the signing of Pakistan quick @iShaheenAfridi for the 2022 season!We look forward to having Shaheen on board at @HomeOfCricket 🙌
READ MORE ⬇️ | #OneMiddlesex
— Middlesex Cricket (@Middlesex_CCC) October 6, 2021
اس دوران شاہین شاہ آفریدی فرسٹ کلاس کاؤنٹی چیمپئن شپ کے میچز کے ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے میچز بھی کھیلیں گے۔
شاہین شاہ آفریدی پہلی مرتبہ کاؤنٹی چیمپئن شپ میں فرسٹ کلاس میچز کھیلیں گے جبکہ اس سے قبل وہ ہمپشائر کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے میچز کھیل چکے ہیں۔
19 ٹیسٹ اور30 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ وہ مڈل سکس کا حصہ بننے پر کافی خوش ہیں۔
The historic @Middlesex_CCC and Lords the home of cricket – it is going to get excited. Absolutely delighted to join the #OneMiddlesex family. #Alhumdulillah #TheEagle #Hope pic.twitter.com/J3uAoCFjAo
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) October 6, 2021
شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ لارڈز پر کرکٹ کھیلنا ہمیشہ ہی ان کا خواب رہا ہے، وہ سیزن کیلئے پرجوش ہیں اور کوشش کریں گے کہ اپنی کارکردگی سے ٹیم کو کامیاب بنانے میں اہم کردارا دا کریں۔