فائزر ویکسین کی 15 لاکھ سے زائد خوراک پاکستان پہنچ گئی

فائزر ویکسین کی 15 لاکھ سے زائد خوراک پاکستان پہنچا دی گئیں۔

فائزر ویکسین کی 15 لاکھ 57 ہزار سے زیادہ خوراک پاکستان پہنچا دی گئی ، یہ کھیپ کوویکس پروگرام کے تحت دی گئی ہے۔

امریکی سفارت خانے کے مطابق امریکا کی طرف سے کوویکس کے ذریعے عطیہ کردہ فائزر ویکسین پاکستان پہنچا دی گئیں۔

امریکی سفارت خانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں پاکستان کے لوگوں کو ویکسین دینے میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔

امریکی سفارت خانہ نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر ڈھائی کروڑ کورونا ویکسین کی خوراکیں پاکستان کو عطیہ کرچکے ہیں جبکہ ویکسین غیر مشروط طور پر پاکستان کو عطیہ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں