غیرملکی کرکٹرز پی ایس ایل کےبائیو ببل سے مایوس

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک غیرملکی کرکٹرز کوویڈ-19 کے سخت پروٹوکولز کے باعث مایوس ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں شریک غیرملکی کھلاڑی کوویڈ کے باعث اسٹیڈیم اور ہوٹل تک محدود ہیں جبکہ اہلخانہ سے ملنے کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے پلئیرز ناخوش ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 7 کے لیے سخت بائیو ببل پروٹوکول مرتب کیے ہیں کیونکہ انہیں کوویڈ 19 وبائی امراض کی وجہ سے لیگ کے آخری دو ایڈیشنز میں ملتوی ہونے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بین ڈکٹ بائیو سیکیور ببل کے باعث تھکاوٹ کا شکار ہوکر بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے جبکہ دیگر کرکٹرز نے بھی بائیو ببل میں نرمی کرنے پر زور دیا ہے۔

کراچی میں پورا ہوٹل بک کیا گیا تھا جس میں پلئیرز نے گالف سیشنز میں حصہ لیا جبکہ لاہور قلندرز نے محفوظ ماحول میں ڈنر کا اہتمام کیا تاہم لاہور میں ابھی تک کوئی سرگرمی نہیں ہوئی۔

دوسری جانب پی سی بی نے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر (این ایچ پی سی) میں کھلاڑیوں کے لیے مختلف آؤٹ ڈور گیمز فراہم کیے ہیں اور انہیں باربی کیو کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں