تحریک انصاف حکومت نے معروف کامیڈین عمرشریف کے ویزے کے لیے کوائف امریکی سفارت خانے کو بھجوادیے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے معروف کامیڈین کے ویزے میں پیشرفت پر ایک بیان جاری کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمر شریف کے ویزے کے کوائف متعلقہ سفارتخانےکو بجھوادیے ہیں۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آفس عمر شریف کے خاندان سے رابطے میں ہے، ان شاء اللّٰہ معروف کامیڈین کو بہت جلد ویزا جاری کردیا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے عمر شریف کے خاندان سے ہر ممکن تعاون کیا جارہا ہے۔