عمر اکمل کی اچانک امریکہ روانگی

کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ ذاتی میٹنگز کے سلسلے میں امریکا جا رہا ہوں، اگر سب اچھا ہوتا ہے تو ہو سکتا ہے کہ میں کچھ عرصہ امریکا میں قیام کروں گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کرکٹر عمر اکمل نے جہاز میں بیٹھے ہوئے اور بورڈنگ پاس کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ذاتی میٹنگز کے سلسلے میں امریکا جا رہا ہوں۔

عمر اکمل نے کہا کہ مجھے اپنے سپورٹرز کی دعاؤں کی ضرورت ہے جیسے ہمیشہ کرتے رہے ہیں ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پابندی کے خاتمے کے بعد عمر اکمل کو رواں سیزن میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملی تاہم انہوں نے اچانک امریکا جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ امکان ہے عمر اکمل امریکا میں کرکٹ کھیلنے کے لئے بات چیت کریں گے ، انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کے حوالے سے اپنا مستقبل اچھا نظر نہیں آ رہا، پی سی بی کی موجودہ مینجمنٹ کے ہوتے ہوئے ان کا کھیلنا انتہائی مشکل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں