علی ظفر کے وکلاء کےسوالات، صباء حمید جذباتی ہوگئیں

لاہورسیشن کورٹ میں میشا شفیع کی والدہ صباء حمید کے بیان پر جرح مکمل نہ ہوسکی، عدالت نے صباء حمید کو دوبارہ انیس نومبر کو طلب کرلیا۔

ایڈیشنل سیشن جج نے علی ظفر کے دعوی پر سماعت کی، دوران سماعت میشا شفیع کی والدہ اداکارہ صبا حمید اپنے بیان پر جرح کے لیے پیش ہوئی۔

دوران جرح میشا شفیع کی والدہ علی ظفر کے وکلاء کے سوالات پر جذباتی ہوگئیں اور اونچی اونچی آواز میں جوابات دینے لگی جس پر عدالت نے صباء حمید کو آہستہ آواز میں بولنے کی ہدایت کی۔

میشا شفیع کے وکیل نے بتایاکہ میشا شفیع اور اسکے خاوند کینیڈا میں مقیم ہیں، انکے بیان پر جرح ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے جس پر علی ظفر کے وکیل نے کہا کہ میشا شفیع اور اسکے خاوند کے ٹکٹ کا خرچہ ہم دینے کے لیے تیار ہیں۔

عدالت نے میشا شفیع اور اسکے شوہر کی طلبی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت انیس نومبر تک ملتوی کردی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں