علی ظفر کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی

معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کی سوشل میڈیا پر بھی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی ہے۔

علی ظفر نے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 50 لاکھ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

فالوورز کی تعداد 50 لاکھ تک پہنچنے پر علی ظفر نے اپنی بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک خصوصی پوسٹ بھی شیئر کی۔اپنی پوسٹ کے کیپشن میں علی ظفر نے کہا کہ اب ہم 50 لاکھ افراد پر مشتمل فیملی بن گئے ہیں، یہ سب کچھ آپ لوگوں کی محبت سے مکمل ہوسکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں