علی ظفر نے ٹوئٹر پر بڑا سنگ میل عبور کر لیا

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کی سوشل میڈیا پر بھی مقبولیت روز بروز بڑھتی جارہی ہے، گلوکار کے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 3 ملین ہوگئی ہے۔

علی ظفر سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالورز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

لوکار کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد 3 ملین یعنی 30 لاکھ ہوگئی ہے جس کے بعد وہ بھی ٹوئٹر پر پاکستان کی معروف شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

ٹوئٹر فالوورز میں اضافہ ہونے پر ایک مداح نے نہایت خوبصورت کارڈ بنا کر علی ظفر کو مبارکباد دی جس کے جواب میں گلوکار نے اپنے3 ملین فالورز کا اتنی محبت دینے پر شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں