وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کی نتھیا گلی پہنچتے ہی طبیعت بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں فوری آکسیجن سپورٹ دی گئی۔پاکستانی گلوکار و اداکار فخرِ عالم نے وفاقی وزیر کی آکسیجن سپورٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نتھیا گلی پہنچے جہاں میرے دوست علی زیدی کی طبیعت بگڑ گئی اور ان کی آکسیجن سیچوریشن انتہائی کم ہونے لگی۔انہوں نے کہا کہ ہم تقریباً 7ہزار 4500 فٹ کی بلندی پر ہیں اور 2 بار کورونا کا شکار ہونے والے علی حیدر زیدی کے پھیپھڑے اب پہلے جیسے نہیں رہے۔
In the high altitude of Nathigali, I experienced low saturation levels of oxygen. It went down to 78! Luckily, Senator Mohsin Aziz who had suffered similar symptoms a few months ago had an oxygen concentrator handy.
Alhumdolillah all is ok.
I’m back in Islamabad! https://t.co/5iOJE9s9AZ— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) September 5, 2021
جواب میں علی زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کی آکسیجن سیچوریشن (خون میں آکسیجن کی مقدار) 78 تک گر گئی تھی۔خیال رہے کہ انسان کے جسم میں موجود خون میں نارمل آکسیجن کی مقدار سو سے 95 فیصد ہوتی ہے اور اگر یہ مقدار 92 فیصد سے نیچے آ جائے تو اسے پریشان کن سمجھا جاتا ہے۔علی زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا کہ وہ اسلام آباد آگئے ہیں اور اب بہتر محسوس کررہے ہیں۔علی زیدی نے یہ بھی بتایا کہ ’خوش قسمتی سے ، سینیٹر محسن عزیز جو کچھ مہینے پہلے اسی طرح کی علامات کا شکار ہوئے تھے ان کے پاس آکسیجن کنسنٹریٹر تھا جو ان کے بروقت کام بھی آگیا۔‘بعد ازاں فخرِ عالم نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد علی زیدی اسلام آباد چلے گئے ہیں اور ان کی طبیعت اب ٹھیک ہے۔