عرب اتحاد کا حملہ، حوثی باغیوں کا مواصلاتی نظام اور اسلحہ ڈپو تباہ

یمن کے دارالحکومت صنعا کے شمال میں عرب اتحاد نے فضائی حملے کیے ہیں۔

عرب اتحاد کے حملے میں حوثی باغیوں کا مواصلاتی نظام اور اسلحہ ڈپو تباہ ہوگیا ، مواصلاتی نظام کو سرحد پار سے سعودیہ پر ڈرون حملوں کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا ۔

عرب میڈیا کے مطابق عرب اتحاد کی جانب سے راتوں رات حوثی اہداف کے خلاف حملوں کا ایک بڑا سلسلہ شروع کیا گیا ، جس سے البانی ضلع میں ایک مواصلاتی نظام اور صنعا میں ہتھیاروں کا ایک ڈپو تباہ ہو گیا۔

ترجمان عرب اتحاد نے مزید بتایا کہ حملے میں حوثی دہشت گردوں کے لیڈرز کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق ترجمان عرب اتحاد بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پر حملہ جارحیت ہے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں