عراق میں بم دھماکا، 4 افراد جاں بحق

عراق کے شہر بصرہ میں موٹر سائیکل میں نصب بم کے دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا شہر کے مرکزی علاقے میں اسپتال کے نزدیک ہوا، دھماکے سے ایک گاڑی کو آگ لگی اور منی بس کو بھی نقصان پہنچا۔

حکام کی جانب سے دھماکے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں