غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی وزیراعظم کی رہائشگاہ پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔
عراقی فوج کا کہنا ہے کہ عراقی وزیراعظم قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے، حملے میں بارود سے بھرے ڈرون کا استعمال کیا گیا۔ حملے کے بعد بغداد کے گرین زون میں شدید فائرنگ ہوئی۔امریکی محکمہ خارجہ نے حملے کی مذمت کی اور تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی۔
ترجمان نیڈ پرائس نے ایک بیان میں کہا کہ ” یہ بظاہر دہشت گردی کی کارروائی ہے، جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں، ہم عراق کی خودمختاری اور آزادی کو برقرار رکھنے کے کیلئے عراقی سیکورٹی فورسز کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور انہیں اس حملے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی ہے۔”
عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں خیریت سے ہوں۔