سیدہ طوبیٰ کے خلع کے اعلان کے بعد تحریک انصاف کے رہنماءڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لودھراں کی دانیہ شاہ کے ساتھ شادی کا اعلان کردیا، انہوں نے یہ اعلان سوشل میڈیا پر اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئرکرتےہوئے کیا تھا، اب جوڑی کی ٹک ٹاک ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہیں۔
ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ایک نشست پر براجمان ہیں جہاں ان کی اہلیہ تشریف لاتی اور ان کے گال تھپتھپاتی ہیں۔
ایک اور ویڈیو میں دونوں ایک گاڑی میں موجود ہیں اور ممکنہ طورپر وہ لودھراں سے واپس کراچی جارہے ہیں۔