عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت میں پھر اضافہ ہو گیا ، خام تیل کی قیمت میں 50سینٹ فی بیرل کا اضافہ ہوا۔

نجی ٹی وی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 82.19ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ، اکتوبر میں اب تک امریکی خام تیل 9.54فیصد مہنگا ہو چکا ہے ، عالمی مارکیٹ مں بینچ مارک لندن برینٹ آئل 30سینٹ فی بیرل مہنگا ہو گیا ۔بینچ مارک لندن آئل 84.62ڈالر فی بیرل پر پہنچ چکاہے ۔

عالمی مارکیٹ میں اکتوبر میں بینچ مارک لندن آئل 7.91فیصد مہنگا ہو چکا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں