عالمی ادارہ صحت نے بعض ممالک میں کورونا پابندیاں ختم کر نے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کورونا وباکےخلاف فتح کا اعلان قبل ازوقت ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈ روس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اومی کرون کیسزکی تعداد 2020 کے کورونا کے مجموعی کیسز سے بھی زیادہ ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم ممالک سے لاک ڈاؤن کی صورتحال میں واپس جانے کو نہیں کہہ رہے لیکن تمام ممالک ویکسین کےساتھ تمام احتیاطی تدابیراختیارکریں۔
واضح رہے کہ ڈنمارک نےکورونا کیسز میں اضافے کے باوجود پابندیاں ختم کرنےکا اعلان کیا، ڈنمارک کورونا پابندیاں ختم کرنے والا یورپی یونین کا پہلا ملک ہے۔
اس کے علاوہ کینیڈا کے صوبے کیوبک میں ویکسین نہ لگوانے والوں پر ٹیکس لگانے کا اعلان تنقید پر واپس لے لیا گیا ۔
کیوبک صوبے میں غیرویکسی نیٹڈ، 10 فیصد آبادی پر ہیلتھ ٹیکس کا منصوبہ پیش کیا گیا تھا۔