عاصم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے سے مستعفیٰ، خالد منصور معاون خصوصی برائے سی پیک امورمقرر

وزیراعظم عمران خان نے خالد منصور کو معاون خصوصی برائے سی پیک امور تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اسد عمر نے ٹویٹ کے ذریعے خالد منصور کو CPEC امور کے لیے معاون خصوصی مقرر ہونے ٹیم میں خوش آمدید کہا ۔

تفصیلات کے مطابق خالد منصور کو معاون خصوصی برائے سی پیک امور تعینات کر دیا گیا ہے جس کی منظوری وزیراعظم نے دے دی ہے۔

خیال رہے کہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔


انہوں نے بھی خالد منصور کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

عاصم سلیم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ خالد منصورکوخوش آمدید کہتاہوں اللہ تعالیٰ ان کاحامی وناصرہو۔ اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتا ہوں کہ سی پیک اتھارٹی کو پروان چڑھانے میں کردارادا کیا۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ خالد منصور کا کارپوریٹ امور اور چینی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔ان کی براہ راست شمولیت انہیں اس منصوبے کو اگلے مرحلے کی قیادت کے لیے ایک مثالی شخص بنا دیتی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ میں عاصم سلیم باجوہ کا شکر گزار ہوں۔ سی پیک کو آگے بڑھائیں اور دوسرے مرحلے میں منتقلی کے ساتھ اس کے دائرہ کار کو وسیع کرنے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں