مجلس وحدت مسلمین کی عاشورہ کے جلوس پر کریکر حملے کی شدید مذمت

پنجاب حکومت عزاداروں کی سیکورٹی میں کسی قسم کی غفلت نہ برتے.

اس طرح کے سنگین واقعات حالات کو خرابی کی طرف لے کر جا سکتے ہیں.

عزاداری کی فول پروف سیکورٹی کے لیے حساس اضلاع میں پولیس نفری کو بڑھایا جائے۔

بہاولنگر دھماکہ پنجاب حکومت کی نااہلی ہے پنجاب حکومت عزاداروں کو تحفظ دینے میں ناکام رہی

ڈی پی او بہاولنگر کو عہدے سے فی الفور ہٹایا جائے

پنجاب حکومت مختلف طریقوں سے پہلے ہی عزاداری کے پروگرامات کے رستوں میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی تھی

وزیر اعظم ،وزیر داخلہ، سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عاشورہ کے جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے

دھماکے میں زخمی ہونے والے عزاداروں کو بہترین طبی سہولیات دی جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں