عائشہ عمر کا ڈانس ویڈیو پر ہونےوالی تنقید پر ردِ عمل

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کا اپنی وائرل ڈانس ویڈیو پر ہونے والی تنقید پر ردِعمل سامنے آگیا ہے۔

عائشہ عمر نے ان کی اس وائرل ڈانس ویڈیو پر نامناسب تبصرہ کرنے والی خاتون کو جواب دیتے ہوئےکہا کہ وہ بھی دوسرے انسانوں کی طرح ایک عام زندگی گزارتی ہیں اور اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ ڈانس کرنے کا حق رکھتی ہیں۔

اداکارہ کی ایک شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے وائرل ہونے والی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک خاتون نے لکھا تھا کہ’ یہ شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے کے کتنے پیسے لیتی ہیں؟‘

جس پر عائشہ عمر نے اس خاتون کو جواب دیتے ہوئے لکھاکہ’ وہ یوں عام شادیوں پر ڈانس نہیں کرتیں۔ صرف دوستوں اور رشتہ داروں کی شادیوں میں ڈانس کرتی ہیں، اور یہ ان کے قریبی دوستوں کی شادی تھی اور یہ ڈانس انہوں نے تفریح ​​کے لیے کیا، پیسے کے لیے نہیں‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ’وہ اس کے لیے پیسے نہیں لیتیں، ہم اداکار بھی آپ سب کی طرح عام زندگی گزارتے ہیں اور ہم بھی آپ لوگوں کی طرح دوستوں اور رشتہ داروں کی شادیوں پر ڈانس بھی کرتے ہیں ، ہم اپنے کام کے شیڈول کے ساتھ ڈانس کی ریہرسل کرنے کے لیے وقت نکال سکتے ہیں‘۔

آخر میں اداکارہ نے بتایا کہ’ دوستوں کے ساتھ ڈانس کرنا ان کی روح کی غذا ہے‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر کی شادی کی ایک تقریب میں ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی اس ویڈیو میں عائشہ عمر کو بھارتی فلم دبنگ کے گانے ’منی بدنام‘ ہوئی پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس وائرل ڈانس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ڈانس کو غیر موزوں قرار دے دیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں