امریکی عہدیدارنے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان افغانستان میں رہ جانے والے 200امریکی اور دیگر غیرملکیوں کے افغانستان سے انخلا پر رضا مند ہوگئے ہیں۔
امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنےکی شرط پر غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے انخلا پروگرام کے ختم ہونے کے بعد بھی افغانستان میں موجود امریکی اور دیگر غیر ملکیوں میں سے 200 کو چارٹر طیارے سے اپنے ملک لے جانے کی اجازت طالبان کی جانب سے دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ طالبان پر امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے دباؤ ڈالا تھا۔
امریکی انخلا کے پروگرام کے ختم ہونے کے بعد اس چارٹر طیارے کی پرواز آج جمعرات کو متوقع ہے۔