کابل: طالبان نے کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے امریکی حملوں کی مذمت کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ نے کابل پر امریکی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو کوئی خطرہ تھا تو اطلاع ہمیں دی جاتی۔
چینی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ کابل پر امریکی فضائی حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ کابل حملے میں شہریوں کی اموات ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک میں من مانے حملے کرنا غیر قانونی ہے لیکن اگر امریکہ کو کوئی خطرہ تھا تو وہ ہمیں اطلاع دیتے۔
یاد رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گاڑی سے ائیرپورٹ پر راکٹ حملہ کیا گیا اور 6 راکٹ داغے گئے۔
تفتیشی حکام کے مطابق گاڑی سے 6 راکٹ داغے گئے جن میں سے 5 ایئرپورٹ کی جانب گئے اور ایک راکٹ سے گاڑی تباہ ہوئی تھی۔ امریکہ نے کابل ایئرپورٹ پر راکٹ حملے کی تصدیق کی تھی اور امریکی عہدیدار نے بتایا کہ راکٹ میزائل ڈیفنس سسٹم سے روک دیے گئے۔