طالبان کی عبوری کابینہ نے افغان صوبہ پنجشیر میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کی اجازت دے دی۔
افغان میڈیا کے مطابق پنجشیر کے تمام راستےکھل گئے ہیں اور ٹیلی کمیونی کیشن سروسز بحال ہوگئی ہیں۔
خیال رہے کہ افغانستان کے آخری مزاحتمی گڑھ پنجشیر میں گزشتہ دنوں طالبان نے کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے۔