طالبان نے سابق حکومتی عہدیداروں سے برآمد ہونے والے ایک کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالرز اور سونے کی اینٹیں مرکزی بینک میں جمع کرادیں۔
افغانستان کے مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق طالبان کی جانب سے سابق نائب صدر امراللہ صالح اور دیگر حکومتی عہدیداروں سے برآمد ہونے والے ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد امریکی ڈالرزاور سونا مرکزی بینک میں جمع کرایا گیا ہے۔
افغان مرکزی بینک کا کہنا تھاکہ عبوری حکومت نظام میں شفافیت کیلئے پرعزم ہے اور اس لیے برآمد شدہ رقم مرکزی بینک کے حوالے کی۔