طالبان حکومت کے ترجمان بلال کریمی نے آزاد الیکشن کمیشن اور آزاد انتخابی شکایات کمیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “ان کمیشنوں کے وجود اور کام کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔”
طالبان حکومت ترجمان نے کہا کہ اگر ہمیں کبھی ضرورت محسوس ہوئی تو امارت اسلامیہ ان کمیشنوں کو بحال کر دے گی۔
امریکی فوج کے افغانستان سے انخلاء کے بعد طالبان نے اگست میں اقتدار سنبھالہ تھا۔
جبکہ کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق 2006 میں قائم ہونے والی آئی ای سی کو صدارتی سمیت تمام قسم کے انتخابات کے انتظام اور نگرانی کا پابند کیا گیا تھا۔
گذشتہ افغان حکومت میں پینل کی سربراہی کرنے والے اورنگزیب نے اے ایف پی کو بتایا کہ انہوں نے یہ فیصلہ عجلت میں لیا ہے،اور کمیشن کو تحلیل کرنے کے بہت خراب نتائج سامنے آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کا یہ ڈھانچہ موجود نہیں رہا تو مجھے سو فیصد یقین ہے کہ افغانستان کے مسائل کبھی حل نہیں ہوں گے کیونکہ وہاں انتخابات نہیں ہوں گے۔
جبکہ پچھلی حکومت میں رہنے والے حلیم فدائی نے کہا کہ انتخابی کمیشن کو تحلیل کرنے کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ طالبان “جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے”۔