صوبائی وزیر ںاصر حسین شاہ کے بیان پر ترجمان پاک سر زمین پارٹی آسیہ اسحاق نے پاکستان پیپلز پارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری لاڑکانہ کے بچوں کو کتوں سے بچا نہیں سکتے لیکن خواب وزات عظمیٰ کے دیکھتے ہیں۔
پیپلز پارٹی اس لیے خوفزدہ ہے کہ وہ بخوبی جانتی ہے کہ چئیر مین پی ایس پی سید مصطفی کمال جو کہتے ہیں وہ کر گزرتے ہیں۔
دس محرم کے بعد پیپلز پارٹی کی یزیدی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگی۔
سندھ کو سندھو دیش بنانے کی سازش بے نقاب ہونے سے پیپلز پارٹی شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔
سندھ حکومت کو 90 فیصد ریونیو دینے والے اب پیپلزپارٹی سے حساب لینے آرہے۔
اہلیانِ کراچی پچھلے 5 سال سے ناصر حسین شاہ کی اعلان کردہ 200 بسیں تلاش کر رہے ہیں۔