پاکستان کے معروف پشتو گلوکار کفایت شاہ باچہ جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق صوابی میں مخالفین نے فائرنگ کرکے مشہور پشتو گلوکار کفایت شاہ باچہ کو قتل کردیا۔
گلوکار کفایت شاہ باچہ کے بھائی نے بتایا کہ نماز جمعہ پڑھنے مسجد میں داخل ہو رہے تھے کہ اچانک مخالفین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کفایت شاہ شدید زخمی ہوگئے۔
تاہم انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچہ بھی زخمی ہوا جس طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ کفایت شاہ کے بھائی کے بیان کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔