شہری گاڑی چلاتے وقت موبائل کے بجائے ٹریفک سگنل پر توجہ دیں، ابوظبی پولیس کی وارننگ

متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی کی پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردارکیا ہےکہ وہ گاڑی چلاتے وقت موبائل فون کے بجائے ٹریفک سگنل پر توجہ دیں۔

ابوظبی پولیس کی جانب سے لاپرواہ ڈرائیوروں کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ٹریفک سگنل توڑنے والے ڈرائیوروں کی گاڑیاں ضبط کی جائیں گی، سگنل توڑنے پر مجوعی جرمانہ 51 ہزار درہم ہوگا اور 6 ماہ کے لیے ڈرائیونگ لائسنس بھی منسوخ ہوگا۔

پولیس کے مطابق سگنل توڑنے پر1ہزار درہم جرمانہ ہوگا اور 50 ہزار درہم گاڑی واپسی کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

خیال رہےکہ ابوظبی میں ٹریفک سگنل توڑنے پرجرمانہ پاکستانی کرنسی میں تقریباً 25 لاکھ روپے بنتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں