خیبرپختونخوا کے وزیر پارلیمانی امور شوکت یوسفزئی بھی کورونا کا شکار ہو گئے ۔
شوکت یوسفزئی دبئی ایکسپو میں شرکت کے لئے گئے تھے ، آج پاکستان واپسی کی فلایٹ پر ان کا ٹیسٹ کیا گیا تو کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔
شوکت یوسفزئی کے مطابق انتظامیہ نے ہوٹل میں قرنطینہ کر دیا ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ایک بار پھر کورونا وائرس زور پکڑ رہا ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا 10 جانیں لے چکا ہے جبکہ گزشتہ روز 53 ہزار 253 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئےجن میں سے 5 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 8.86 جبکہ لاہور میں 12.9 فیصدرریکارڈ کی گئی۔