پاکستان کا 75 واں یومِ آزادی شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہیں۔ کہیں کوئی سبز ہلالی پرچم لیے اپنے وطن سے محبت کا اظہار کر رہا ہے تو کہیں کسی نے اپنے جذبات کی عکاسی لفظوں کے ذریعے کی۔
معروف اداکارہ منشا پاشا نے ہرے اور سفید رنگ کے خوبصورت لباس میں تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔
منشا پاشا نے کیپشن میں آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ یہ دن سب کے لیے بہتری کا باعث بنے۔
کچھ ہی دنوںپہلے کورونا سے صحتیاب ہونے والی اداکارہ زرنش خان ہرے اور سفید رنگ میں ملبوس دکھائی دیں۔ اداکارہ کی یہ تصویریں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران لی گئیں۔
https://www.instagram.com/p/CSjJJ9cJo7x/?utm_source=ig_web_copy_link
اداکار ہمایوں سعید نے اپنے پیغام میں قوم کی خوشحالی اور سلامتی کی دعا کی اور تمام مسائل مل کر حل کرنے پر زور دیا۔
صبور علی نے سفید رنگ کے سادہ لباس میں اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھا ہے
https://www.instagram.com/p/CSjKcQaskos/?utm_source=ig_web_copy_link
اداکارہ مایا علی کا انداز سب سے الگ اور انہوں نے بھی پوری قوم کو آزادی کے دن کی مبارکباد پیش کی۔
اداکار و میزبان فیصل قریشی نے قومی پرچم کے ہمراہ شیئر کردہ پوسٹ میں اہلِ وطن کو آزادی مبارک کہا۔
اداکارہ منال خان نے اپنی ایک دلکش تصویر شیئر کی جس میں انہیں گاڑی کے بونٹ پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے پاکستانی پرچم کو تھام رکھا ہے۔