وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے ملکی و بین الاقوامی مبصرین کو ای وی ایم کا معائنہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے فافن اور پلڈاٹ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معائنے کی درخواست کی اور سی ای او فافن اور پلڈاٹ کو خط لکھا۔
ذرائع کے مطابق خط وزارت سائنس کی طرف سے ڈائریکٹر ٹو منسٹر وقاص احمد قریشی نے لکھا۔
انہوں نے خط میں لکھا کہ وزیراعظم کے ویژن اور وفاقی کابینہ کی ہدایت پر ای وی ایم تیار کی ہے۔ وزیراعظم ، صدر، پارلیمنٹیرینز اور الیکشن کمیشن ای وی ایم کا معائنہ کر چکے ہیں۔
ڈائریکٹر ٹو منسٹر وقاص احمد قریشی نے مزید لکھا کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ دینا چاہتے ہیں۔