قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین کو ایک سال مزید کپتانی کرنے سے روکا تھا تاہم اسکا فیصلہ ہے، امید کرتا ہوں وہ مجھے غلط ثابت کرے۔
نجی ٹی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی کو جب لاہور قلندرز کی کپتانی کی پیشکش ہوئی تو میں نے انہیں سمجھایا تھا کہ ایک سال مزید کپتانی سے گریز کریں تاہم انکا فیصلہ ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ بابراعظم کی کپتانی کے وقت بھی مجھے تحفظات تھے مگر بابر نے نہ صرف میرے خدشات بلکہ مجھے بھی غلط ثابت کیا۔
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کے ڈراپ اِن پچز کے منصوبے سے اتفاق کرتا ہوں، ہم باؤنسی ٹریک بنانے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے دیگر ٹیمیں پاکستان آکر مسائل کا شکار ہوتی ہیں جبکہ ہم اپنی ٹیم کو بھی ٹریننگ نہیں کرواتے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان بہت زبردست ملک ہے، مجھے امید آئندہ ٹیمیں پاکستان آنے سے نہیں گھبرائیں گی۔
کوچز کے حوالے سے سابق کپتان نے کہا کہ ہمارے اپنے ملک میں بہترین کوچز موجود ہیں، شارٹ ٹرم کوچز سے اتفاق نہیں کرتا۔ اچھے کوچز کی باڈی لینگویج سے پتہ چل جاتا ہے۔
سابق کرکٹرز سے گراس روٹ لیول پر کام لینا چاہئے.