ماضی میں پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے علی عظمت کے میڈم نور جہاں کی ظاہری شخصیت پر دیے بیان پر شدید ردعمل دیا ہے۔
انہوں نے میڈم نورجہاں کی حمایت میں لکھا کہ میڈم نور جہاں پاکستان میں موسیقی کی پہچان ہیں۔
شان شاہد نے کہا کہ میڈم نور جہاں کی آواز آج تک ناصرف عام لوگوں میں زندہ ہے بلکہ 1965 کے بعد سے یومِ دفاع کے موقع پر ان کی خدمات کا اعتراف آج تک کیا جاتا ہے۔
Madam #NoorJehan is the vocal identity of Pakistan. Her voice lives in all of us from the elitist till the common man from the ghazis and shaheeds of #1965defenceday till all who live today will always be a part of her voice her songs .we must learn to love and respect our own🇵🇰 pic.twitter.com/5d86ai7MEF
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) October 22, 2021
شان شاہد نے لکھا کہ ہمیں خود دوسروں سے محبت اور احترام کرنا سیکھنا چاہیے۔
خیال رہے کہ علی عظمت نے حال ہی میں اپنے انٹرویو میںبرسوں سے تبدیل ہوتی پاکستان میوزک انڈسٹری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بچپن میں نورجہاں ساڑھی کے ساتھ بڑے بڑے جھمکے اور بُندے پہن کر اور اضافی میک اپ کرکے گانے گاتی تھیں، اس وقت ہمیں ان سے چِڑ ہوتی تھی۔
بعد ازاں اپنے ایک وضاحتی ویڈیو بیان میں علی عظمت نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے ایک مہم چلائی جارہی ہے، جس میں میرا اور نورجہاں کا مقابلہ کیا جارہا ہے، علی عظمت نے کہا کہ جس نے بھی یہ ویڈیو پوسٹ کی ہے پوری نہیں کی بلکہ ایڈیٹ کرکے کی ہے۔
علی عظمت نے کہا کہ نور جہاں کے حوالے سے جو میں نے بات کی ہے وہ بات بالکل سچ ہے، میں نے اپنے بچپن کے بارے میں بات کی ہے اس زمانے میں صرف پی ٹی وی چلتا تھا، اس وقت نور جہاں کی پریزنٹیشن اچھی نہیں تھی، ہمیں دیکھنے کو جو ملتا تھا اس حوالے سے میں نے اپنی رائے دی تھی۔