شادی کے موقع پر بھائیوں نے بہن کے قدموں تلے اپنی ہتھیلیاں بچھادیں، ویڈیو وائرل

بھائی اور بہن کا رشتہ دنیا کے بہترین رشتوں میں سے ایک ہوتا ہے جس کو لفظوں میں بیان کرنا شاید ناممکن ہے۔

بھائی اپنی بہنوں کی خوشی کیلئےہر حد سے گزر جاتے ہیں جبکہ بہنیں بھی اپنے بھائیوں کو خوش کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے ضائع نہیں کرتیں۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بظاہر دلہن کے بھائی اپنی بہن کی شادی کے موقع پر ہونے والی انٹری پر اپنی ہتھیلیاں بہن کے قدموں تلے رکھ رہے ہیں۔

بہن کی شادی میں بھائی اکثر ڈولی یا پھر انٹری کے موقع پر پھولوں کی چادر اٹھاتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھائیوں نے اپنی بہن کی شادی پر اس کی انٹری ایک نئے انداز میں کروائی۔

انسٹاگرام پر موجود ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دلہن کی انٹری کے موقع پر راستے پر پھول بچھاے گئے ہیں جبکہ بھائی اپنے گھٹنوں پر بیٹھے ہوئے اپنی بہن کے قدموں کے نیچے اپنی ہتھیلیاں رکھ رہے ہیں جس پر چلتے ہوئے دلہن تقریب میں داخل ہورہی ہے۔

بھائیوں کی جانب سے اپنی بہن کے لیے اس بے پناہ پیار کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں