چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے پیغام دیا ہے کہ جو کچھ ہوا ٹھیک نہیں تھا، کرکٹ شائقین اور ان کا درد ایک جیسا ہے،کھلاڑی پرفارمنس دے کر غم وغصہ نکالیں۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ کیا امید کررہے تھے اور کیا ہوگیا، ہم پہلے بھی ایسی صورتحال کا سامنا کر چکے ہیں لیکن ہم آگے بڑھیں گے۔ فینز اور کرکٹ ٹیم کی وجہ سے ہم میں بہت قوت ہےاوراسی قوت کی بنیاد پر ہم دنیا کو چیلنج کرتے ہیں۔
PCB Chairman Ramiz Raja has a message for Pakistan cricket fans pic.twitter.com/cwEfcQXxus
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 18, 2021
پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ پر جو صورتحال آگئی ہے ہم اس سے باہر نکل آئیں گے،چاہتا ہوں اس سے سبق سیکھیں اور آگے بڑھیں،ناامید ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
رمیز راجہ نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ پر بہت زیادہ پریشر آیا ہے،جو ہمارے بس میں ہو گا ہم کریں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کو اب دنیا کی بہترین ٹیم بن کر سامنے آنا ہے،چاہتا ہوں قومی کرکٹ ٹیم اس طرح کے چیلنجز سے نمٹ سکے ،پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آگے لے کر جائیں گے۔