سوڈان میں تیز بارش اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 84 افراد ہلاک

سوڈان میں تیز بارش اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 84 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

ملک کی گیارہ ریاستوں میں بارشوں سے تباہی مچ گئی، ساڑھے 8ہزار مکانات تباہ جبکہ 27ہزار سے زائد کو نقصان پہنچا۔

سوڈانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں بارشوں کا موسم شروع ہونے سے اب تک مختلف حادثات میں 84 کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ اموات ڈوبنے، کرنٹ لگنے، مکانات کے منہدم ہونے کی وجہ سے ہوئیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق جولائی سے ہونے والی بارشوں سے اب تک لاکھوں افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں