کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 25 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 129 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 7 ہزار 424 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کمی سے 1789 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔